پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار خالد انعم نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال کے برعکس نظر آنے والے قوم کے رویے پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
سینئر اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملک کی خراب معاشی صورتِ حال اور دوسری طرف پاکستانی قوم کو پانی کی طرح پیسے بہاتے ہوئے دیکھ کر طنزیہ انداز میں اظہار خیال کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مال اور ریسٹورینٹ دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر نکلا ہوا ہے، سینئر اداکار نے اپنی پوسٹ میں زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ بھی دیا ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ پیسے اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر بلائیں وکیل نہیں۔ اداکار کے ان خیالات سے سوشل میڈیا صارفین اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے اسٹار سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کی تھی۔
انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے معروف اداکار نے شاہد آفریدی کی کرکٹ کی کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔
تہمینہ نے شادی سے پہلے مجھے بہت بڑی دھمکی دی تھی، خالد انعم
انہوں نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن شاہد آفریدی ایک ہیرو ہے ایک وقت جب پاکستان کے28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتے تھے پھر شاہد آفریدی بیٹنگ پر آتا تھا اور پاکستان کے 28 رنز پر 5 آؤٹ ہوجاتے تھے‘۔