دبئی: برطانوی شہزادہ ولیم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔ پرنس ولیم نے برٹش طلبا کے ساتھ ابوظبی میں شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید آلنھیان اور شہزادہ ولیم نے ملاقات کی۔
ابوظہبی کے جبيل مینگروو پارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران شیخ خالد اور شہزادہ ولیم نے عالمی سطح پر مؤثر پائیدار اقدامات کے حوالے سے اپنی کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
شیخ خالد اور شہزادہ ولیم کو ماحولیاتی ایجنسی ابوظہبی (ای اے ڈی) کے تحفظ ماحول اور حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں اور ابوظہبی مینگروو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ یہ منصوبہ شہزادہ ولیم کے دورے کے موقع پر شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد امارات کو مینگرووز کے تحفظ کے حوالے سے تحقیق اور جدت کے لیے ایک سرکردہ ملک بنانا ہے۔
اس منصوبے کو ای اے ڈی کنزرویشن چیریٹی زولوجیکل سوسائٹی آف لندن (زیڈ ایس ایل) کے ساتھ اپنی پہلی شراکت داری کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچائے گا۔
یہ منصوبہ مینگروو ریسرچ، موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی اور کمیونٹی کی کوششوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس کے تحت ابوظہبی میں ایک جدید ترین مینگروو نرسری بھی قائم کی جائے گی جو تحقیق، سیکھنے اور آؤٹ ریچ سینٹر کے طور پر کام کرے گی۔ یہ اقدام تحقیق اور اختراع کے ذریعے حیاتیاتی تنوع اور آب و ہوا کو پیدا شدہ بحرانوں کے لیے فطرت پر مبنی مینگروو کی بڑے پیمانے پر بحالی کا کلیدی حل پیش کرے گا۔
یہ منصوبہ علاقے میں فطرت سے رابطوں کے ذرائع، کاربن کے ذخیرہ ، حیاتیاتی تنوع کی پناہ گاہیں اور مقامی کمیونٹیز کے لیے پائیدار آمدنی کے ذرائع پیدا کرے گا۔ منصوبے کے شراکت دار مختلف علاقائی ماحولیاتی نظاموں میں بلیو کاربن کو ذخیرہ کرنے پر تحقیقی تعاون کا ایک مشترکہ پروگرام بھی شروع کریں گے اس کے علاوہ رہائش گاہوں (مینگرووز، چٹانیں، سمندری گھاس) میں معیاری تشخیصی طریقوں کو تیار کرنے میں تعاون کریں گے۔
ابوظہبی مینگروو منصوبے کے تحت مینگرووز کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں میں پائیدار اقسام کی افزائش کے لیے جدید جینیاتی اور شجرکاری کے طریقے شامل ہیں۔ زیڈ ایس ایل مختلف طریقوں کی فیلڈ ٹیسٹنگ کے ذریعے ان کوششوں میں مدد کرے گا۔ ابوظہبی مینگروو منصوبے کو زیراستعمال لاتے ہوئے زیڈ ایس ایل مختلف علاقوں میں قائم کردہ نرسریوں کے ساتھ کام کرے گا اور علم اور مہارت کی فروغ کے لئے براہ راست تبادلوں کو فروغ دے گا۔ اس پروگرام سے مقامی حوالوں اور عالمی نیٹ ورکس میں مینگروو کی بحالی کے لیے رسائی اور تربیت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
پارک میں شیخ خالد اور شہزادہ ولیم نےاسکول کے طلباء کے ساتھ وقت گزارا، جن کے ساتھ انہوں نے مینگروو کے پودے لگائے، اور موجودہ وقت اور مستقبل میں پائیداریت کے لیے نوجوانوں کے عزم کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
جبيل مینگروو پارک جنوری 2020 میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، امارات کے مینگروو ماحولیاتی نظام کے بارے میں شعور اجاگر کرنےاور اس کے قدرتی ورثے کی نمائش کے لیے کھولا گیاتھا۔