پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

اسرائیل کو جواب دینا ہمارا فرض ہے، ترجمان حماس

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جواب دینا ہمارا فرض ہے، غزہ میں مجاہدین اور ہماری تحریک ثابت قدم ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس ترجمان خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں، ہمارا دشمن سفارتکاری کو نہیں مانتا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم صبر کرتے رہے اور اسرائیل کو جواب نہ دیا تو اس کی جرات اور بڑھے گی۔ خطے کی کشیدہ صورتحال کے حل کے لیے عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران غزہ میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

حماس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر خطے کی ری انجنیئرنگ میں مصروف ہے، فلسطین کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

دوسری جانب دہشت گرد ریاست اسرائیل نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی بے گناہوں کا خون بہانا شروع کردیا ہے، تازہ حملوں میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ بھی بڑھا دیا، جنوبی مضافاتی علاقے کولا میں اسلحے کے ڈپو کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کی شمالی وادی بیکا کے شہر زبود میں تازہ کارروائی کے دوران ایک ہی خاندان کے سترہ افراد شہید ہو گئے، چوبیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 105 لبنانی شہری شہید ہو ئے۔

104 بچوں اور 194 خواتین سمیت شہداء کی مجموعی تعداد 1600 ہوگئی، 8408 زخمی ہیں، جبکہ 20 لاکھ لبنانی شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث اسرائیل میں سائرن بجتے رہے، حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ برسائے جس کے نتیجے میں شمالی اسرائیلی اور مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان

عراق سے بھی اسرائیل پر ڈرون حملہ کیا گیا، شام میں بھی امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا، زور دار دھماکہ سنا گیا لیکن کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں