تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خالد انعم کی شاہد آفریدی پر تنقید

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے اسٹار سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کی ہے۔

انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے معروف اداکار خالد انعم نے شاہد آفریدی کی کرکٹ کی کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن شاہد آفریدی ایک ہیرو ہے ایک وقت جب پاکستان کے28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتے تھے پھر شاہد آفریدی بیٹنگ پر آتا تھا اور پاکستان کے 28 رنز پر 5 آؤٹ ہوجاتے تھے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے حال ہی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تعریف جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر ان کو تنقید کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

شاہد آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد انہیں مبارکباد دی تھی۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔

Comments

- Advertisement -