ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے قوم کی توہین کی گئی، خالد مقبول صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے قوم کی توہین کی گئی، ملک کو طاقت کے ذریعے نہیں انصاف سے جوڑا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد فلائی اوور پر پرویز مشرف کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک عدالت نے آئین وقانون اور شریعت سے ماورا فیصلہ دیا، فیصلےمیں ایسی زبان استعمال کی گئی جو سترسالوں میں نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو طاقت کے ذریعے نہیں انصاف سے جوڑا جاسکتا ہے، مشرف کے خلاف فیصلے سے ایک قوم کی توہین کی گئی، عدالتیں آئین اور قانون کی تشریح کرسکتی ہیں، ہم کو ڈر ہے کہ کہیں عدالتوں پر سے اعتماد ختم نہ ہوجائے۔

ایم کیو ایم کے کنوینئر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے 40تک ملک کی خدمت کرکے ہم پر احسان کیا ،وہ 1999میں اپنی خوشی سے اقتدار میں نہیں آئے تھے، ہم اتنے احسان فراموش نہیں ہیں، اس ملک میں میڈیا کو ایک آمر نے آزاد کیا تھا، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں سچ بولنے پر غدار نہ ٹھہرایا جائے۔

علاوہ ازیں ملک کے مختلف شہروں میں سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، کوئٹہ کے زرغون روڈ پرجلسہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی, جلسے کے شرکا نے پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر اپنے رد عمل میں سابق صدر کے حق میں بھرپور انداز میں نعرے بازی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں