اشتہار

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی کا بیان قلمبند

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزرا نے نیب ٹیم کو بتایا کہ نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈز کابینہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، کابینہ میٹنگ میں صرف منظوری کا کہا گیا تھا۔

سابق وزرا نے کہا کہ ہمیں دستاویزات یا بریفنگ نہیں دی گئی، کیس سے متعلق دستاویزات ہمارے پاس موجود نہیں، تینوں سابقہ وزرا کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ایک سے ڈیڑھ گھنٹے سابق وزرا سے پوچھ گچھ کی گئی۔ تینوں سابق وزرا کے بیانات کا نیب ٹیم جائزہ لے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں