پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایم کیوایم ساتھ ہے تب ہی توعمران خان وزیراعظم ہیں، خالد مقبول صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم ساتھ ہے تب ہی توعمران خان وزیراعظم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس ملاقات میں کوئی چیزطےہونےتھی نہ لائحہ عمل ، ہم نےان کو بلایا تھا وہ چائے پر آئے تھے۔

صحافی نے سوال کیا کیا عدم اعتمادپربات ہوئی ؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا کہ وزیراعظم عمران خان سے عدم اعتماد کی تحریک پر کوئی بات نہیں ہوئی، چھوٹی سی ملاقات میں انہوں نے کسی معاملےکونہیں چھیڑا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیاآپ ابھی حکومت کےساتھ ہی کھڑے ہیں ؟ تو ایم کیو ایم رہنما نے کہا ابھی توہم اپنے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایک صحافی نے وزیراعظم کا ساتھ دینے کے حوالے سے سوال کیا تو خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں تب ہی تو وہ ابھی تک وزیراعظم ہیں۔

کنوینرایم کیوایم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپناوعدہ نبھانےآئےتھے ، وزیر اعظم نےچائےپینےکاوعدہ کیاتھا ، کل اسلام آباد جاؤں گا، ملک اور جمہوریت کیلئےجواچھا ہوہم اس کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں