بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اگر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں تو بتا دیا جائے، خالد مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کہیں بھی جلسے کی اجازت نہیں دے رہی، اگر ہمیں الیکشن کی اجازت نہیں تو اپنا لائحہ عمل طے کرلیتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جو جماعت 35 سال سے85 فیصدمینڈیٹ رکھتی ہے وہی تر جیح ہونی چاہیے، ہم نے باغ جناح پر جلسہ کرنے کی درخواست سب سے پہلے انتظامیہ کو دی مگر ابھی تک پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ باغ جناح کے علاوہ ایم کیو ایم نے لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی وہ بھی نہیں دی گئی، نگراں حکومت اور اتنظامیہ  بتائےکیاہمیں الیکشن کی اجازت نہیں ہے؟  اگرہمیں ایسا ہی ہے تو ہم اپنالائحہ عمل طےکرلیتےہیں۔

مزید پڑھیں: عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم  کےکارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کو سلسلہ تاحال جاری ہے اور ہمیں انتخابی مہم چلانے کے لیے بھی برابری کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق صرف متحدہ کے لیے ہے ؟ کیونکہ کل میرپور خاص میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی وہ بھی انتظامیہ نے نہیں دی جبکہ سہولت یافتہ تنظیم کو کل ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی، اس طرح کے اقدامات اور پھرتیاں بتاتی ہیں کہ ماحول ہمارے لیے نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں