ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کلسٹربم کا استعمال عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، خالد مقبول صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی انتہا پر ہے وادی نیلم کی شہری آبادی پر کلسٹر بم کا حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بھارت کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی انتہا پر ہے وادی نیلم کی شہری آبادی پر کلسٹر بم کا حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر بھی بھارتی شرمناک چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ بھارتی فوج درندگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ایک طرف کلسٹر بم اور دوسری طرف پیلٹ گن کا استعمال کر کے معصوم کشمیری خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دنیا کی بڑی طاقتیں بھارت کا اصلی اور مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں۔

انہوں نے وادی نیلم میں کلسٹر بم کے حملے میں شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زخمی افراد تنہا نہیں اب معاملہ دنیا کے سامنے ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر دو قدم آگے بڑ کر بھارتی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے رکھیں اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کے حق کی فتح بھارت روکنے میں ناکام ہوگا۔

بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کررہا ہے، کلسٹرٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں