ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نجی اسکول کے ڈائریکٹر خالد رضا کے قتل میں ملوث 2 افراد گرفتار، اہم شواہد مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحقیقاتی ادارے نے نجی اسکول کے ڈائریکٹر خالد رضا کے قتل میں ملوث2 افراد کوحراست میں لے لیا، جن سے ریکی کی ویڈیوز اور دیگر شواہد ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی اسکول کے ڈائریکٹر خالد رضا کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ادارے نے خالد رضا کے قتل میں ملوث2 افراد کوحراست میں لے لیا، حراست میں لیے گئے افراد میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد نے کئی روز تک خالدرضا کی ریکی کی، زیر حراست خاتون کے موبائل سے ریکی کی ویڈیوز اور دیگر شواہد ملے ہیں۔

ملزمان سےتفتیش کے لیے کاونٹرٹیررزازم ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی ادارے سے رابطہ کرلیا ہے۔

یاد رہے چند ہفتوں قبل ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کی تحقیقات کے دوران انکشافات سامنے آگئے، خالد رضا کو 3 ماہ قبل گھر پر ایک گھڑی کا پارسل موصول ہوا،جس میں 8 بجکر 10 منٹ کا وقت لکھا تھا، ان کو قتل بھی اسی وقت کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ خالد رضا کی ریکی 3 ماہ قبل شروع کی گئی، ان کو 3 ماہ قبل گھر پر ایک پارسل موصول ہوا، رائیڈر نے پارسل خالد رضا کے گھر کی تصدیق کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پارسل میں سے گھڑی نکلی، جس میں وقت 8 بجکر 10 منٹ تھا جبکہ اہل خانہ نے پارسل پہنچانے والے رائیڈر کو گھر کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا اور اہل خانہ کے روکنے پر رائیڈر بھاگ نکلا۔

پولیس نے کہا تھا کہ گھڑی کے ساتھ ملنے والی پرچی پر "گڈ لک خالد رضا” درج تھا تاہم پرچی جس نے بھیجی اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

واضح رہے خالد رضا کو چند روز قبل رات 8 بجکر 10 منٹ پر ہی قتل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں