لاکھوں لوگوں کا دل عمدہ پر فارمنس سے جیتنے والی معروف اداکارہ خالدہ ریاست کو بچھڑے انیس برس بیت گئے۔
اپنی دلفریب اداکاری کے باعث مداحوں کو متاثر کرنے والی ماضی کی مشہور اداکارہ خالدہ ریاست نے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مختلف کردار نبھا کر خود کو منوایا، خالدہ ریاست یکم جنوری انیس سو تیرپن میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔
خا لدہ ریاست نے اپنے کرئیر کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل "نامدار” سے کیا، جس میں ان کے ہمراہ اداکار شکیل نے اہم کردار ادا کیا لیکن انہیں مقبولیت معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ‘بندش‘ سے ملی، جس کو پی ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر محسن علی نے پروڈیوس کیا تھا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں کھویا ہوا آدمی، دھوپ دیوار، سلورجوبلی، تعبیر ، پناہ ، بندش ، ہاف پلیٹ اور پڑوسی شامل ہیں۔
خالدہ ریاست نے نہ صرف سنجیدہ کردار ادا کیے بلکہ مزاحیہ اداکاری میں بھی خود کو منوایا، خالدہ ریاست کي آخری ڈرامہ سيريل پڑوسی تھی جس کے بعد انہوں نے فنی دنيا سے کنارہ کشی اختيار کرلی۔
http://www.dailymotion.com/video/x23ak1o_khalida-riyasat-late-and-anwar-maqsood-in-ptv-silver-jubilee-program_shortfilms
لوگوں کو خوشیاں دینے والی یہ باصلاحیت اداکار کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے 26اگست 1996 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملی لیکن ٹیلی ویژن کے لیے دی جانے والی انکی خدمات آج بھی انھیں مداحوں کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔