جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خلیل الرحمان قمر کا اغواء، خاتون سمیت چاروں ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف ادیب اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور ڈکیتی کا واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون سمیت چار ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق او سی یو یونٹ نے واردات میں ملوّث خاتون سمیت 4 ملزمان پکڑلیے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سی آئی اے کی حراست میں ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمان قمر کو دھوکے سے بلوانے والی خاتون آمنہ عروج بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

لاہور پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے سندر میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر نامعلوم ملزمان نے لوٹ لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق آمنہ عروج نامی خاتون نے فون کر کے بتایا کہ وہ ان کی بہت بڑی فین ہے اور ایک ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔

خاتون کی جانب سے سینڈ کی گئی لوکیشن پر خلیل الرحمان قمر پہنچے تو انہیں ایک کمرے میں بٹھایا گیا جہاں کچھ دیر بعد نامعلوم مسلح ملزمان آئے اور زدوکوب کے بعد موبائل فون، نقدی، اے ٹی ایم اور دیگر چیزیں چھین لیں۔

ڈرامہ نگار کے مطابق انہیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا جہاں ملزمان نے مزید 10 لاکھ روپے کی رقم منگوانے کا مطالبہ کیا، مطالبہ پورا نہ ہونے پر وہ انہیں نامعلوم جگہ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

خواجہ رمضان مجید
خواجہ رمضان مجید
خواجہ رمضان مجید اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ صحافی ہیں

مزید خبریں