ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

خلیل الرحمان قمر اغوا کیس: عدالت کا آمنہ عروج سے متعلق اہم حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان اغوا کیس میں عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کا میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اغوا اور تشدد کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمہ آمنہ عروج کو انسداد دہششت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے استدعا کی کہ ملزمہ کا تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے پولیس کی درخواست کو مسترد کردیا اور آمنہ عروج کا میڈیکل کروانے کا حکم دیتے ہوئے اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

علاوہ ازیں ملزمہ کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کی گئی جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کو 6 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

عدالت میں ملزمہ آمنہ عروج نے بیان میں کہا تھا کہ جج صاحب میری تین چھوٹی بہنیں اورایک بھائی ہے، کوئی اور کمانے والا نہیں،  تنخواہ سے گھر کا خرچہ پورا نہیں ہورہا تھا، اس وجہ سے ماڈلنگ شروع کی۔

آمنہ عروج کا کہنا تھا کہ حسن شاہ میرامنہ بولا بھائی بنا ہوا تھا وہ بھی اس میں ملوث ہے، جج صاحب مجھے بری طرح پھنسایا گیا میں نے رقم نہیں لی۔

ملزمہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ حسن شاہ نے میری ویڈیو بھی وائرل کی ہے، میرے والد بیمارہیں، حسن شاہ اور خلیل الرحمان بلیک میل کررہے تھے۔

واضح رہے کہ عدالت نے اسی مقدمے میں شریک ملزمان کا گزشتہ روز سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں