بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

خالصتان تحریک بھی مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلیے میدان میں آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی 12 روز سے جاری وحشیانہ بمباری سے متاثرہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے خالصتان تحریک کا حامی گروپ بھی میدان میں آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی غزہ پر 12 روز سے جاری وحشیانہ بمباری نے پوری غزہ پٹی کو کھنڈر میں بدل دیا جہاں شہادتوں کی تعداد 3 ہزار جب کہ زخمیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے جہاں دنیا بھر سے فلسطینیوں کی حمایت کے اعلانات کیے جا رہے ہیں وہیں بھارت سے علیحدگی کی تحریک چلانے والی تنظیم ’’خالصتان‘‘ نے بھی میدان میں آگئی ہے اور اس نے 21 ہزار ڈالر مالیت کا امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

یہ سامان سکھ فار جسٹس نے گزشتہ روز کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے گرونانک گردوارے کی جانب سے اقوام متحدہ کے ادارے کے حوالے کیا۔

سکھ فار جسٹس نے فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے رواں ماہ 21 اکتوبر کو ’’کینیڈا ٹو فلسطین، شٹ ڈاؤن انڈین ٹیرر ہاؤسز‘‘ منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سکھ فار جسٹس نامی گروپ کے رہنما گرو پتونت سنگھ پنون نے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر کہا کہ سکھوں اور فلسطینیوں کی تکلیف ایک جیسی ہے دونوں ناجائز قبضے کے زیر تسلط ہیں اور جبری نقل مکانی کو سہہ رہے ہیں۔

سکھ فار جسٹس نے اقوام متحدہ کی جنرل کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں اور سکھوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں