تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت میں خالصتان تحریک، علیحدہ وطن کا نقشہ جاری، سکھ رہنماؤں کا بڑا اعلان

لندن: خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے سکھ رہنماؤں نے 31 اکتوبر سے ووٹنگ کے آغاز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خالصتان ریفرنڈم کا افتتاح برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے کوئن ایلزبیتھ سینٹر میں ہوگا، 31 اکتوبر سے ووٹنگ کی شروعات کی جائے گی، سکھ رہنماؤں نے علیحدہ وطن کا نقشہ جاری کر دیا ہے۔

سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم ہمارا جمہوری حق ہے، سکھ قوم اپنی آزادی کا پہلا ووٹ 31 اکتوبر کو کاسٹ کرے گی۔

اس دوران صدرسکھ فارجسٹس سردار اوتارسنگھ نے کہا بھارت نے پنجاب پر قبضہ کر رکھا ہے، برطانیہ کے 175 گردوارے ہمارے ساتھ ہیں۔ صدر کونسل آف خالصتان ڈاکٹر بخشی سنگھ کا کہنا تھا کہ 31اکتوبر سکھوں کا تاریخی دن ہوگا، ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبد ارادارے کر رہے ہیں۔

ایک اور رہنما گور پریت سنگھ نے بتایا کہ سکھوں کو حق مانگنے پر گولیاں ماری گئیں، ساری دنیا کی نگاہیں سکھ قوم کے ریفرنڈم پر ہیں، پُرامن جمہوری طریقے سے اپنا وطن آزاد کرائیں گے۔

سردار پنوں سنگھ کا کہنا تھا کہ ہریانہ اور ہماچل پردیش بھی خالصتان کا حصہ ہوں گے، راجھستان اور اترپردیش کے سکھ علاقے بھی خالصتان کا حصہ بنائیں گے۔

Comments

- Advertisement -