تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کتنے روز میں کتنے وعدے پورے ہوں گے؟ شہری نے ’’خان میٹر‘‘ متعارف کروا دیا

کراچی: پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے وعدوں کا جائزہ لینے کے لیے ”خان میٹر“ متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک شہری نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے سو روزہ پلان کا یومیہ بنیادوں پر جائزہ لینے کے لیے ایک ویب سائٹ پر خان میٹر متعارف کرایا ہے۔

اس میٹر پر عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد گزرتے ایام کا جائزہ لیا جائے گیا۔ ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ کپتان نے کتنے وعدوں کی تکمیل کا کام شروع کر دیا ہے، کتنوں پر کام شروع نہ ہوسکا اور کتنے وعدے وفا نہیں ہوئے۔

یہ ویب میٹر اسلام آباد کے شہری سلمان سعید نے متعارف کروایا ہے۔ سلمان کے مطابق یہ میٹر تحریک انصاف اور ان کی ٹیم کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے 47 وعدوں کے جائزہ کی غرض سے بنایا گیا ہے۔

سلمان سعید کے مطابق اس کا مقصد جماعت کے دعوں اور وعدوں پر فیصلہ صادر کرنا نہیں، بلکہ ان کی تکمیل اور عدم تکمیل کا جائزہ لینا ہے، اس کا مقصد موثر جمہوریت کا قیام ہے۔

ویب سائٹ پر مکالمے اور مباحثہ کا فورم بھی موجود ہے، جہاں صارفین اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں اسی طرز پر اوباما میٹر اور مصر میں مرسی میٹرمتعارف کروایا گیا تھا، جو بہت مقبول ہوا تھا۔


تحریک انصاف نے پہلے سو روزہ ایجنڈے کا اعلان کردیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -