اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

خان یونس میں امداد کے منتظر افراد پر اسرائیلی فورسز نے بم برسا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: اسرائیلی فورسز جارحیت سے باز نہیں آئی، خان یونس میں امداد کے منتظر افراد پر بم برسا دیے، جس سے 18 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ کے علاقے رفح میں مصبح ایریا میں ایک گھر پر بمباری میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے، اقوام متحدہ کے مطابق خان یونس میں چار روز میں ایک لاکھ 80 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے کا کہنا ہے کہ سینکڑوں فلسطینی مشرقی خان یونس میں شدید حملوں کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں اور اسرائیلی فوج کی طرف سے رسائی سے انکار کی وجہ سے امدادی ٹیمیں ان تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف قحط اور بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہیں دوسری طرف غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے انسانی امدادی سامان کی اوسط یومیہ مقدار میں اپریل سے 56 فی صد کمی آئی ہے۔

الجزیرہ کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق لوگ خان یونس میں تقریباً ایک ہفتے سے خوراک اور پانی کے بغیر پھنسے ہوئے ہیں، باہر نکلنے کا راستہ بھی میسر نہیں ہے۔

ادھر امریکا اور مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ مصری، قطری اور امریکی ثالث اتوار کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں اسرائیلی مذاکرات کاروں سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ 9 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 39,175 افراد شہید، 90,403 زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں