تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’کھانا بنانا آتا ہے؟‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کی پہلی قسط مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

پہلی قسط میں دکھایا گیا کہ ’بے بی باجی اپنے تیسرے بیٹے واصف کے لیے لڑکی دیکھنے جاتی ہیں جہاں وہ تو اتنا نہیں بولتی جتنا بڑی بہو (عذرا) لڑکی (طوبیٰ انور) کا امتحان لے لیتی ہیں۔

عذرا لڑکی سے پوچھتی ہیں کہ ماشا اللہ پڑھتی ہو، طوبیٰ انور بتاتی ہیں کہ جی میں نے بی اے کیا ہے۔‘

عذرا کہتی ہیں کہ ’ہمارا واصف بھی فائنل ایئر میں ہے، بہت ہی خوش شکل، خوش مزاج اور خوش لباس لڑکا ہے۔ یہ بتاؤ کھانا بنالیتی ہو، کھانے میں کیا بنانا آتا ہے یہ جو آج کل نت نئے فیشن کے کھانے چل رہے ہیں چائنیز بنالیتی ہو بیکنگ کرلیتی ہو۔‘

طوبیٰ انور کہتی ہیں کہ ’نہیں بیکنگ نہیں آتی ہے۔‘ اس پر عذرا کہتی ہیں ’تم کو بیکنگ نہیں آتی، یہ کیا بات ہوئی بھئی آج کل کے لڑکے کو نت نئے کھانے کے شوقین ہیں۔‘

والدہ کہتی ہیں کہ ہم گھر جاکر مشورہ کرکے آپ کو جواب دے دیں گے۔ گھر جاتے ہی عذرا لڑکی میں برائیاں نکال دیتی ہیں لیکن بے بی باجی کو لڑکی پسند آجاتی ہے۔‘

کیا عذرا ساس کو واصف کے لیے لڑکی کا رشتے پر ہاں کہہ دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -