اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

خانیوال بڑی تباہی سے بچ گیا، چار دہشتگرد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال / لاہور : اینٹی ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خانیوال بس اسٹینڈ سے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، لاہور میں لڑکی پر تیزاب پھیکنے والا ملزم پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے خانیوال کو بڑی تباہی سے بچا لیا، خفیہ اطلاع پر خانیوال بس اسٹینڈ پر کارروائی کرکے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے۔

مبینہ دہشت گرد خانیوال شہر میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان مبینہ دہشت گردوں میں غلام علی، احمد بلال، حسن امین اور طاہر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے چار ہینڈ گرنیڈ، نقشے اور اسلحہ برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور گرین ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کر کے چند روز قبل 20 سالہ مریم نامی لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم سیف کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ گرین ٹاون انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزم سیف عرف عون دو روز قبل محبت میں ناکامی پر مریم نذیر نامی لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا تھا ۔

ملزم کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز میں ملزم سیف عرف عون کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں