خانیوال میں ڈاکٹرز کی لا پرواہی کی وجہ سے غلط انجکشن لگنے سے 9 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد اہلخانہ کا احتجاج جاری ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ 9 سالہ فرحان کو آئی اسپیشلسٹ کے نجی کلینک میں علاج کیلئے لے کر گئے تھے، ڈاکٹر نے بچے کو غلط انجکشن لگایا جس سے بچے کی موت ہوئی ہے۔
کلینک کے باہر بڑی تعداد میں مشتعل لواحقین اور محلے دار جمع ہوگئے، جس کے بعد کلینک کے ڈاکٹر اور اسٹاف فرار ہوگیا۔
مظاہرین نے ٹائر جلا کر اسپتال کے سامنے سڑک بندکر دی، ساتھ ہی کلینک میں توڑ پھوڑ بھی کی۔