پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، کونسلر نے احتجاجاً خود صفائی شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں انتظامیہ کی نااہلی سے تنگ آکر کونسلر نے خود گلی کوچوں کی صفائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق خان پور کے وارڈ نمبر 1 کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر کونسلر محمد انور عباسی نے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی طور پر خود صفائی مہم شروع کر دی۔

منتخب کونسلر مختلف علاقوں میں جا کر اپنے ہاتھوں سے صفائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے خوبصورت علاقے کو گندگی اور کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ غلاظت کے ڈھیر سے کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے، لہٰذا مجبور ہو کر ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔

کونسلر نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ نا اہل ضلعی انتطامیہ کی سرزنش کی جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کو معطل کیا جائے کیونکہ انہوں نے پوری صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے علاقے کے مسائل حل نہیں ہوں گے وہ علامتی طور پر اپنی صفائی مہم جاری رکھیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں