پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

خان پور: ن لیگ کےرہنماکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کےشہرخان پور میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما عمران ڈوگرکی گاڑی پرمخالف گروپ کی فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرخان پور کےعلاقے فیروز والا میں مسلم لیگ(ن) کےرہنما عمران ڈوگرکی گاڑی پرمخالف گروپ نےفائرنگ کردی۔

مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کےسابق ضلع ناظم شدید زخمی اوران کے2گن مین سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نےتحقیقات شروع کردی ہے۔


پیپلزپارٹی کےرہنماکےقتل کامقدمہ درج ‘ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی نامزد


خیال رہےکہ گزشتہ ماہ لاہور میں پیپلزپارٹی کےمقامی رہنما بابرسہیل بٹ کوفائرنگ کرکےقتل کردیاتھا۔

پیپلزپارٹی کےرہنما بابرسہیل بٹ کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ مناواں میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ سمیت عاطف عرف عاطی،عرفان جٹ کو نامزد کیاگیا تھا۔

بعدازاں سی آئی اے پولیس نے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف جٹ کو گرفتار کرلیاتھا۔


پیپلزپارٹی کےکیمپ پر فائرنگ‘شوکت بسرازخمی‘سیکریٹری جاں بحق


واضح رہےکہ رواں سال فروری میں پنجاب کی تحصیل ہارون آباد میں پیپلز پارٹی کے کیمپ پر فائرنگ کے نتیجے میں شوکت بسرا زخمی اور ان سیکریٹری جاں بحق ہوگئےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں