منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سعودی وزیر سے بھارتی اداکاروں کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے وزیر ثقافت بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان آل سعود سے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان اور اکشے کمار کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کردیں۔

سعودی وزیر ثقافت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر جس میں بھارتی اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بدر بن فرحان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارز سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، ملاقات کا مقصد شراکت کے مواقع تلاش کرنے کے لیے تعاون کرنا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون مرکزی کردار نبھا ئیں گی۔

دبنگ خان بھی فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، سلمان خان اور کترینہ کیف اسٹارر فلم اپریل 2023 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اکشے کمار کی حال ہی میں فلم بچن پانڈے ریلیز ہوئی ہے، کھلاڑی کمار کی آنے والی فلموں میں پرتھوی راج، رکشا بندھن، رام سیتھو اور سیلفی شامل ہیں۔

سیف علی خان نئی فلم وکرم ویدھا میں ری تھک روشن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں