جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مسلح افراد کی ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ملازم زخمی، ملزمان بھتے کی پرچی پھینک کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نامعلوم افراد نے کھارادر میں دکان پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا، ملزمان جاتے جاتے دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینک کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں باربی کیو ریسٹورنٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے چوبیس سالہ ملازم اسرار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دکاندار کو بھتہ نہ دینے پرفائرنگ کرکے زخمی کیا گیا ہے۔

فائرنگ کا مقدمہ دکان مالک کی مدعیت میں کھارادر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمےمیں دہشت گردی، بھتہ خوری اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ملزمان نے3سے4فائر کرکے ملازم کو زخمی کیا اور فائرنگ کرنے کےبعد دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینکی، بھتے کی پرچی پر بیرون ملک کا فون نمبر درج تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے لگتا ہے واقعے کو بھتے کارنگ دیا جارہا ہے، تاہم ہر پہلو سے واقعے کی تفتیش کی جائے گی، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں