کراچی :سیکیورٹی اداروں نے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
رینجرزاسپیشل ٹاسک فورس اور پولیس نے نارتھ کراچی میں مشترکہ کاروائی کی اورخاتون کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رینجرزذرائع کے مطابق ملزم اسد نے خاتون کی شوہر کے ساتھ وڈیو چیٹنگ نکال رکھی تھی ملزم خاتون کو بلیک میل کرکے 20 ہزار وصول کرچکا تھا۔ اور مزید رقم کا مطالبہ کررہا تھا۔
رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اسد انٹرنیٹ کیبل کا کام کرتا ہے اور چند روز قبل ہی خاتون کے گھر انٹرنیٹ کیبل لگانے آیا۔