جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بھارت کی موجودگی میں اوآئی سی میں نہ جانے کا فیصلہ درست ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی موجودگی میں اوآئی سی میں نہ جانےکادرست فیصلہ کیاہے، عمران خان مودی کوفون کرسکتے ہیں شہبازشریف سے ہاتھ نہیں ملاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا خوشی کی بات ہے اختلافات کے باوجود ہماری صفوں میں اتحادہے، وزیرخارجہ نےاوآئی سی سے متعلق جو تجویز دی ہے، ہمیں اس پرخوشی ہے۔

[bs-quote quote=”کشمیریوں کوکبھی نہیں بھولیں گے کیونکہ وہ شہیدوں کوپاکستانی پرچم میں دفناتےہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”خواجہ آصف "][/bs-quote]

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خدشہ ظاہر کیا تھا بھارت اوآئی سی کا ممبر بننے کی دیرینہ خواہش کی تکمیل چاہتا ہے، بتایا تھا یو اے ای کے جس طرح بھارت سے تعلقات بڑھ رہےاس کاہمیں نقصان ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جو تجویز دی اس کی حمایت کرتاہوں، ہم نےبھارت کی موجودگی میں اوآئی سی میں نہ جانے کا درست فیصلہ  کیا ہے، پاکستان او آئی سی کا بانی ممبر ہے، بھارت کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے  رنگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا یہ اتحاد کاجو لمحہ ہے اسے طویل کیاجائے، مخالفت ضرور کریں لیکن سیاسی ظرف کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں، برصغیر میں امن قائم ہوناچاہیے، اس امن کی خواہش پر کشمیریوں کو قربان نہیں ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے، عمران خان مودی کوفون کرسکتے ہیں شہباز شریف سے ہاتھ نہیں ملاسکتے، برصغیر میں امن کی کوششیں عارضی نہ ہوں تاہم کشمیریوں کو کبھی نہیں بھولیں گے کیونکہ وہ شہیدوں کو پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں