اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہاء کو پہنچ گئے، کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔
دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے میں خواجہ آصف نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام اور حریت قیادت کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پرامن انداز میں تحریک آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں کو قابلِ تحسین ہے مگر بھارتی فوج مظاہرین پر اندھا دھند طاقت کا استعمال کررہی ہے، بھارت یاد رکھے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔
دوسری جانب دفتر خارجہ نے ترجمان نفیس زکریا نے امریکا کی جانب سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد جماعت قرار دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس فیصلے کو متنازعہ قرار دیا۔
یاد رہے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے کشمیر میں متحرک جہادی تنظیم حزب المجاہدین کو دہشت گرد جماعت قرار دیا تھا تاہم اس سے قبل جماعت کے امیر کمانڈر صلاح الدین کا نام بھی عالمی دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔