گوجرانوالہ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہتا ہے سیاسی طور پر یتیم ہوچکا ہوں، میرے سر پر ہاتھ رکھو۔
تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر کڑی تنقید کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ورکرزکوکہتاہےجیلیں بھروخودزمان پارک میں بیٹھاہواہے، کہتا ہے سیاسی طور پر یتیم ہوچکا ہوں، میرے سر پر ہاتھ رکھو۔
اجلاس میں متعلق وزیر دفاع نے بتایا کہ مریم نواز نے پارٹی آرگنائزیشن کے حوالے سے بات کی ہے، مریم نواز پارٹی کو نئی لائن پر استوار کرنا چاہتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں پر پرانا تنظیمی ڈھانچہ ٹھیک کام کررہا ہے وہ جاری رکھا جائے گا، نوجوان نسل کو آگے لانا چاہیے۔