اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے کھیلوں کی تنظیموں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان اتنی سیاست نہیں کرتےجتنی اسپورٹس ایسوسی ایشنز والے کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، انھوں نےتین دہائیوں کے بعد ملک کو بڑا عزاز دیا۔
وزیر دفاع قومی اسمبلی میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اوردیگر کھیلوں کی تنظیموں پر برس پڑے اورکہا ہماری کھیلوں کی آرگنائزیشن میں جوبیٹھ جاتا ہے وہ بیٹھ ہی جاتا ہے، اتنی سیاست ایوان میں نہیں ہوتی جتنی اسپورٹس ایسوسی ایشن والے کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کھیلوں کی پی سی بی کے سوا ہماری ایسوسی ایشنزنے کھیلوں کو تباہ کیا ، ہماری اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو سیاست سے پاک کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مبارک ہوپوری قوم کوہمارے اولمپک کے صدر تبدیل ہوگئے، پاکستان اولمپک ایسوسی سیشن کے صدر کو بھی میڈل دیں انہیں نے ایسوسی سیشن کی جان چھوڑ دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاکی کا جو حال ہے دعا کریں ایک دوسرے کو ہاکیاں نہ ماریں، فٹبال اسٹیڈیم کے پیسے آتے ہیں اسٹیڈیم بنتا نہیں ،کہا جاتا ہے پانی سے اڑ گیا۔