اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے نگران وزیراعظم کے ناموں سے متعلق رانا ثنااللہ کے بیان کی تردید کردی اور کہا ناموں میں حفیظ شیخ اور کسی ریٹائرڈ جج کا نام نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخواجہ آصف نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے5نام تجویزکر رکھے ہیں ، ہمارے 5ناموں میں حفیظ شیخ اور کسی ریٹائرڈ جج کانام نہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرجلد نگران وزیراعظم کیلئےمشاورت کریں گے۔
یاد رہے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بتایا تھا کہ شارٹ لسٹ ہونے والوں میں عبدالحفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شامل ہے تاہم شاہد خاقان اور اسحاق ڈار کے نام شارٹ لسٹ میں شامل نہیں، منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائےگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں تاخیر ہوجائے تو کیا ہو جائے گا۔۔ حلقہ بندیاں نو دسمبر تک ہوجانی چاہئیں، اس کے بعد الیکشن فروری یا مارچ میں ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔