The news is by your side.

Advertisement

دہشت گردی کے خلاف پاکستان اورروس کا موقف یکساں ہے: خواجہ آصف

ماسکو: پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی رکنیت کے لیے روس کے ممنون ہیں. دہشت گردی کے خلاف پاکستان اورروس کا مؤقف یکساں ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماسکو میں روسی ہم منصب سرجی لیورو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیچھےنہیں ہٹا.

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں امن واستحکام کا خواہاں ہے، پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بےشمارقربانیاں دیں. پاکستانی فورسز کی کوششوں‌ سے طالبان نےخود کو افغان علاقوں میں منتقل کرلیا ہے.

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ دفاعی اورتجارتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے. شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ایک اہم قدم ہے، جس کے لیے ممنون ہیں. ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اورروس کامؤقف یکساں ہے، اب ہم کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پرنہیں لڑسکتے، افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں صرف اور صرف مذاکرات ہیں.

روس سے بہتر تعلقات نئی پالیسی کا حصہ ہے، بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے، وزیر دفاع

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے موقف پر قائم ہے، ہم خطے میں امن واستحکام کے خواہاں اور روس کے ساتھ دفاعی اورتجارتی تعلقات کے فروغ کے خواہش مند ہیں.

آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنےکی کوشش کرکے دیکھ لیں، خواجہ آصف

تجزیہ کاروں‌ کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں‌ آنے والی سرد مہری کے پیش نظر مستقبل میں روس پاکستان کے اہم اتحادی کے طور پر سامنے آسکتا ہے.


 خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں