اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر ایل او سی پار کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، سیاسی مقاصد کے لیے کشیدگی کو ہوا دینا قابل مذمت عمل ہے۔
Indian allegations of Pakistani incursion on LOC r baseless.
It is a deplorable attempt to ignite tensions for internal political motives— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 1, 2017
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پار کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کرنا اصل میں کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
these baseless allegations r aimed at vitiating the environment, deflecting attention from troubles in Kashmir & demonising Pakistan Army.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 1, 2017
انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہیں، بے بنیاد الزامات کا مقصد ماحول خراب کرنا ہے۔
We remain fully committed to peace on LOC.V expect prudence will b exercised on Indian side to avoid situation spiralling out of control.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 1, 2017
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک فوج پیشہ وارنہ اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے، ایل او سی کی خلاف ورزی اور لاشوں کے عضو کاٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔
Pakistan Army upholds highest standards of professional conduct..violation of LOC & question of mutilation of bodies does not arise at all.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 1, 2017
اسی ضمن میں آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک آرمی پیشہ ور فورس ہے جو کسی بھی سپاہی کی بےحرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔