جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

عدلیہ کو الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کروا لینی چاہیے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے عدلیہ کو نظریہ ضرورت کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا مشورہ دے دیا۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ لگتا ہے آئینی ترامیم کے پیکج میں ایک اور شق شامل کرنا پڑے گیْ

وزیر دفاع نے کہا کہ عدلیہ کو نظریہ ضرورت اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کروا لینی چاہیے۔

- Advertisement -

جے یو آئی (ف) نے آئینی ترامیم مؤخر کرنے کا مشورہ دے دیا

اس سے قبل خواجہ آصف نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں اور مولانا فضل الرحمان کے علاوہ بھی کچھ ووٹ پڑیں گے، مزید ووٹ جو پڑیں گے وہ بھی آئین و قانون کے مطابق ہی پڑیں گے، ہمارے نمبرز پورے ہیں مگر کلوز ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں