وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت سے بات چیت میں کشمیر کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔
پاک بھارت جنگ بندی پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت سے سندھ طاس معاہدے، دہششت گردی کے مسئلے پر بھی بات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے طاقت کا غرورخاک میں مل گیا ہے، شاید وہ ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا، بھارت کو جوش فہمی ہوگئی تھی اب ضرور اس پر نظرثانی کریں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر اپنی شرائط پر لائیں گے، انہیں بار بار پہلگام واقعے کی تحقیقات اور ثبوت دینے کا کہتے رہے، پہلگام واقعے کی تحقیقات پر سارے ممالک ہمارے موقف کی حمایت کررہے تھے۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے پر بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے، دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کی ملٹری اسسٹمنٹ ناکام ثابت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان، ترکیہ، چین نے واضح طور پر پاکستان کا ساتھ دیا، دیگر برادر ممالک نے بھی پاکستان کے لیے کردار ادا کیا، ہم جنگ کا مومنٹم بڑھا سکتے تھے لیکن ہم نے بریک لگانے والی آپشن سامنے رکھی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بات چیت ہوگی تو اس سے راستے نکلیں گے۔