ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی، خواجہ آصف کا مودی کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے مودی کو پیغام میں کہا کہ ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ مودی صاحب ظلم کی انتہا کر دیں تو اسطرح تو ہوتا ہے، اسطرح کے کاموں میں، کشمیر میں لاکھوں کی آبادی کو سالوں محصور رکھیں تو ایسا تو ہوتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مستقل کرفیو نافذ اور زندگی تنگ کر دیں، 10لاکھ فوجی مسلط کر کے یرغمال بنائیں تو ایسا تو ہوتا ہے،2 ہی کام ہوسکتے ہیں یا تو واردات آپ کی دہشتگردانہ ذہنیت کا کارنامہ ہے کیونکہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانے سے پہلے اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیرو، بھارت کی نفرت کی سیاست منی پور، ناگالینڈ، تری پورہ کے درجنوں ٹکڑے کرے گی، چھتیس گڑھ، پنجاب،کشمیر اور بہت سے علاقے بھارت کے درجنوں ٹکڑے کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محبت بانٹیں،آپ گجرات نہیں ہندوستان کے وزیراعظم ہیں، جو قومیتوں اور مذاہب کا مجموعہ ہے، ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اندر بھی شانتی رکھیں اور ہمسایوں سے بھی شانتی سے رہیں، دہشت گردی کینیڈا،امریکا اور ہمسایوں کو ایکسپورٹ نہ کریں، اپنی اوقات میں رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں