ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایوب خان کی لاش قبر سے نکالیں اور پھانسی پر چڑھائیں، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایوب خان کی لاش قبر سے نکالیں اور پھانسی پر چڑھائیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھی پاکستان کے قدم اکھڑے ہوئے ہیں اور وہ اس لیے ہے کیونکہ ایوب خان نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، پی ٹی آئی دور حکومت میں میرے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، شروع سے لے کر آج تک سب پر باری باری آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

- Advertisement -

وزیر دفاع نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بھی آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فرنٹ پر وہ لوگ بیٹھے ہیں جو مجلس شوریٰ پر بھی تھے اور مشرف کے ساتھ بھی تھے، ہم تو مانتے ہیں ضیا الحق کے ساتھ تھے فلور پر معافی مانگ چکے ہیں، ان لوگوں کو یاد ہی نہیں کہ یہ کہاں کہاں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سیاسی ورکرز کو اتنا خوف ہے کہ وکیلوں کی وردی پہن کر اسمبلی بھی آتے ہیں۔

جب خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا تو کہنے لگے کہ ابھی تو بولنا شروع کیا ہے اور ان لوگوں کو مرچیں لگ گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں