جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کیا مریم نواز مسلم لیگ ن کی قیادت کریں گی؟ خواجہ آصف نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز نے بہت کم وقت میں سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن ان کا شہباز شریف سے موازنا کرنا درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے ن لیگ کی نائب صدر ہیں ان حوالے سے حتمی فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز نے جو سیاسی کردار نبھایا ہے پارٹی میں ان کی مقبولیت ہے، پارٹی کی اگلی لیڈر شپ کا فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے، بعض سیاست دان جیل نہیں جاتے پھر بھی سیاست دان بن جاتے ہیں۔

کاشف عباسی کے سوال کیا مریم نواز کو ن لیگ کی قیادت سونپ دینا جلدی نہیں ہوجائے گا جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں تو جو شخص جیل جاتا ہے تو وہ سیاست دان بن جاتا ہے مریم نواز بھی ایک سال قید کاٹ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری فیملی لندن میں موجود ہے خواہش ہے مریم بھی وہاں ہوتیں، چاہتا ہوں مریم نواز والد کے ساتھ رہیں لیکن وہ ابھی نہیں جارہی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے لیے ایک ٹکہ بھی نہیں دیا، اسمبلی میں جو بیان دیا تھا اس کا مارچ سے تعلق نہیں تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے میں حکومت ہل گئی تھی پھر بھی مقابلہ کیا، موجودہ حکومت کے ساتھ مولانا کے مارچ میں ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سعودی عرب میں بہترین تعلقات ہیں، مشرف سے معاہدہ تھا بینظیر واپس آئیں گی تو نواز شریف بھی آئیں گے، نواز شریف اب بھی ووٹ کو عزت دو کی لڑائی لڑ رہے ہیں، جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں لوگ کہتے ہیں بھاگ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں