اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے آپریشن بنیان المرصوص پر دشمن کو پیغام دیا کہ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکادیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کردیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک شعر کے ذریعے دشمن کو اہم پیغام دیا۔
جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا
اللہ اکبر
پاک افواج زندہ باد
پاکستان پائیندہ باد— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 10, 2025
خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ ‘ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔’۔ اللہ اکبر۔۔ پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔
مزید پڑھیں : آپریشن بنیان مرصوص : بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات اور بجلی کا نظام تباہ
یاد رہے پاک فوج کے آپریشن بُنیان مرصوص نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، پاکستان کے حملے میں آدم پور ایئرفیلڈ، سرسہ ایئرفیلڈ، بٹھنڈہ ایئرفیلڈ، سورت گڑھ ایئرفیلڈ، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ تباہ کیا۔
پاک فضائیہ نے آدم پور میں بھارت کے جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کو جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں اور ہائپرسونک میزائلوں سے تباہ کردیا، ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔
آدم پور ایئر فیلڈ سے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغانستان پر میزائل داغے گئے تھے