اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلیک آؤٹ ہوا تو پورا پاکستان اندھیروں میں ڈوب جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران اور حکومتی پالیسی پر چاہتے ہیں پیار سے تمام معاملات طے ہوجائیں۔
خواجہ آصف کا بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بلیک آؤٹ ہواتوپوراپاکستان اندھیروں میں ڈوب جائے گا اور پھر دکانیں، بازاراور کارخانے سب بند ہوجائیں گے
وزیردفاع نے کہا کہ توانائی کا بحران اس وقت پاکستان کیلئےبنیادی خطرہ ہے، ہمارے پاس درآمدات کیلئےپیسےنہیں ہیں۔
خیال رہے حکومت نے توانائی بچت مہم کے تحت بازار ساڑھے 8 بجے اور شادی ہالز 10 بجے بند کرتے کا اعلان کیا تھا تاہم پنجاب اور کے پی کی حکومت سمیت تاجروں نے حکومتی فیصلوں کو مسترد کردیا تھا۔