بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘اہم تعیناتی کے بعد عمران خان سے بھی دو دو ہاتھ کر لیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کوغیرآئینی اقدام کیلئےاکسارہا ہے،اہم تعیناتی کےبعدعمران خان سے بھی دو دو ہاتھ کرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدارکی جدائی میں پاگل ہوچکے ہیں ، وہ ملک کی وحدت اور احترام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اہم تعیناتی سے فارغ ہو کر عمران خان سے دو دو ہاتھ کریں گے ، وہ ریاستی اداروں کو اپنے مفاد کیلئے اکسا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بیرونی سازش کے اپنے بیانیے پرخود ہی یوٹرن لیا، ہم سب کو ملک کا سوچنا چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے ایک پیج پرمتحدہیں، تمام اداروں کوایک پیج پرہوناہوگا، جب تک تمام ادارےآئین وقانون کےپیج پرنہیں ہونگےمسائل رہیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں بہت مرتبہ آرمی چیف آئےچلےگئے یاریٹائرہوئے،ایک ٹرانزیکشن ہے ہردو، تین سال میں ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں