بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی: وزیر دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی، کلبھوشن کی سزا ہمارے دشمنوں کے لیے وارننگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی سزا ہمارے دشمنوں کے لیے وارننگ ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کی سزا پاکستان کے قانون کے مطابق ہے۔ بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ بھارت سے تعلقات خوشگوار اور آئیڈیل نہیں۔

یاد رہے کہ سزائے موت سنائے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گزشتہ برس 3 مارچ کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارت نے تسلیم کیا تھا کہ بلوچستان سے پکڑا جانے والا جاسوس کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا افسر تھا اور اس نے بحریہ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔

گرفتاری کے بعد کلبھوشن نے اعترافی بیان میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بلوچستان میں علیحدگی پسند بلوچوں سےملاقاتیں کرتا رہا ہے اور ان ملاقاتوں میں اکثر افغانستان کی انٹیلی جنس کے اہلکار بھی موجود ہوتے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی اور انتشار پھیلانے پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔ بھارتی جاسوس کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں چلایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں