منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پاک ایران سفارتی کشیدگی سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک ایران سفارتی کشیدگی سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا، امید ہے ایران کو احساس ہوگا اور ندامت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی جانب سے ایرانی صوبے سیستان میں کی گئی جوابی کارروائی پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی علیحدگی کی تحریک وہاں بھی چل رہی ہے یہاں بھی ، پاکستان کاایران کیساتھ بارڈر اہمیت کا حامل ہے، پاکستان اور ایران کو جوائنٹ اسٹریٹجی پرنظرثانی کرنی چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایرانی نے ہماری خودمختاری پرحملہ کیا جس کا پاکستان نےجواب دےدیاہے، میراخیال ہے کہ ایران کی طرف سے مؤثر ردعمل کیلئےہمیں تھوڑا انتظار کرلینا چاہیے ، امید ہے ایران کی جانب سے ندامت کا مظاہرہ کیاجائےگا۔

چین کی جانب سے پیشکش کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ چین نے بھی کہا ہے پاکستان اور ایران کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے، چین پاکستان اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

بھارت کے ملوث ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ یہ دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے ، اس معاملے میں بھارت کے ملوث ہونے کی بات ابھی نہیں کرنی چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سفارتی کشیدگی سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچےگا، میراخیال ہے ایران کو بھی احساس ہوگا اور اس مسئلے کو حل کرناچاہیے، ہمیں اس معاملے کو مستقبل کودیکھتے ہوئے حل کرناچاہیے۔

سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے سرحدی دراندازی پر پاکستان نے ری ایکشن دےدیا ہے، اب اس معاملے پر پاکستان اور ایران کے رابطے کو مثبت انداز میں لیناچاہیے ،معاملے کےحل کیلئے کی جانےوالی کوششوں کو منفی تاثر نہیں دینا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں