پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

دہلی میں جا کر احتجاج کیوں نہیں کرتے وہاں مودی کو بھی خطاب کیلئے بلاؤ، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی اورجےشنکرپی ٹی آئی کے والی وارث ہیں، پی ٹی آئی بھارتی وزیرخارجہ کو بلانے کی بجائے دہلی میں جلسہ کرلے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مؤثر کردار اور مقام کیلئے پاکستان نے اہم کاوشیں کی ہیں لیکن مسلح جتھے آرہے ہیں جن میں سیکڑوں افغانی ہیں، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے پر مسلح حملہ کررہاہے، سرحد پار افغانستان سے مدد لی گئی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ جےشنکرکوخطاب کرنےکی دعوت دی جارہی ہے، مسلح جتھےملکی وقارکونشانہ بنارہے ہیں، 2014میں بھی چینی صدرکادورہ ان کے احتجاج کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا، اب 10 سال بعد پی ٹی آئی وہی چیز دوبارہ کرنے جا رہی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ایس سی اوسربراہان کی آمد سے پاکستان دنیا کے سیاسی نقشے پر نظر آرہا ہے، دہلی میں جا کر احتجاج کیوں نہیں کرتے وہاں مودی کو بھی خطاب کیلئے بلاؤ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایس سی اوسمٹ کی اہمیت اقوام متحدہ سےبھی زیادہ ہوجائے گی کیونکہ فلسطین پر جاری خون ریزی پراقوام متحدہ کوئی کردار ادا نہیں کر سکا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا والی وارث جے شنکر اور مودی ہے، ہم تو ہاتھ ملانے سے بھی گریزکرتے ہیں اور یہ ڈی چوک پر خطاب کیلئے بلا رہے ہیں، میں نے جے شنکر کو مدعو نہیں کیا انہوں نے کیا ہے، یہ سب کچھ پوری قوم کےسامنے ہورہاہے، اندازہ لگالیں پی ٹی آئی کی شناخت کیا ہے۔

خیبر پختونخواہ کے حوالے سے وزیر دفاع نے بتایا کہ کے پی میں یہ 15 سال سے مال کھا رہے ہیں، جن طالبان کے ہاتھوں ہمارے جوانوں، سویلین کا خون ہے انہیں ساتھ لا رہے ہیں، طالبان کے مسلح جتھے پی ٹی آئی والوں کے ساتھ آرہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے کہا گیا احتجاج ایس سی او کانفرنس کے بعد کرلیں لیکن پی ٹی آئی کاٹارگٹ ہی ایس سی اوکانفرنس ر وکناہے، انکا ایجنڈا 2014 میں سی پیک روکنا تھا اب ایس سی او کانفرنس روکنا ہے، یہ لاشیں گراناچاہتےہیں،بندے مروانا سازش کا حصہ ہے لیکن ہماری کوشش ہے کوئی موت واقعے نہ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میرےخیال سےمذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں، فوج کوبلایاگیا ہے، فوج حفاظتی اقدامات کرے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ طالبان دہشت گردوں کی تنظیم پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے، جےشنکرکودعوت ہو،مسلح جتھےآرہےہوں تووفاقی حکومت کس قسم کا جواب دے؟ اقتدار کی محرومی میں پاکستان کےساتھ وفاداری کے دعوےبھی ملیا میٹ ہو گئے،پی ٹی آئی والےہمیشہ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں