منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’پی ٹی آئی سے درخواست ہے ’لیڈر نوں چیک کراؤ‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سے درخواست ہے کہ لیڈر نوں چیک کراؤ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا الزام پہلے اپریل میں بیرونی سازش یعنی امریکا پر لگایا۔

انہوں نے کہا کہ اب نو ماہ کے بعد الزام نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پر آگیا ہے میری پی ٹی آئی سے درخواست ہے کہ لیڈر نوں چیک کراؤ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ محسن نقوی کے خلاف عدالت میں جاکر ثبوت دیں گے جمہوریت میں جو مداخلت کریں گے ہم اقتدار میں آکر ان کو مثال بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے جانبداری دکھائی تو قانون جو سزا دیتا ہے وہ برداشت نہ کرپائیں گے ہم الیکشن کے قریب کھڑے ہیں جلد الیکشن ہوں گے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ کوئی وزیر ان کا کام کام کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پہلے بھی آئین شکنی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں