اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بھارتی حکومت دہشت گردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کرتی ہے: خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی دنیا میں گجرات کا قاتل کے طور پر پہچانا جاتا ہے، وہ بھات میں زیادتی کرنے والوں کا سرپرست ہے، بھارتی حکومت دہشت گردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی سرپرستی میں کشمیر میں نسل کشی ہو رہی ہے، قابض بھارتی فوج کی جانب سے نہتتے اور معصول کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ حال ہے ہے کہ وہاں مذہبی اقلیتوں کو زندہ جلایا جاتا ہے، ظلم وجبر کے باعث وہاں لوگ محفوظ نہیں ہیں، مودی ایک ایساجاہل ہے جو سرجیکل اسٹرائیک کا مطلب تک نہیں جانتا۔

- Advertisement -

لندن: نریندر مودی کی آمد پر کشمیریوں کا برطانوی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مودی بھارتی جنرلوں کےجھوٹ کو طوطے کی طرح رٹتا جارہا ہے، مودی خود کو بے وقوف ثابت کر کے دنیا بھر میں اپنا مذاق خود اڑوا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں 17 سے زائد نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا جس کے بعد سے وادی میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔

جنسی زیادتی کے واقعات پر مودی سرکار کی خاموشی، انسانی حقوق کے علم بردار چیخ اٹھے

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں مقبوضہ کشمیر میں ایک 8 سالہ ننھی بچی آصفہ بانو کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، آصفہ بانو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور بھارت میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ملزمان کا کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں