ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے، منہ کالا کریں گے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے اس کا منہ کالا کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے کچھ کیا تو یہ اب ان کو بھی معلوم ہے بھرپور اور منہ توڑ جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے مسلسل پاکستانی سرحدوں کے قریب اڑان بھر رہے ہیں، بھارت ہمیں مسلسل اشتعال دلا رہا ہے لیکن یاد رکھے ہم پہل نہیں کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پر الزامات لگانے پر امریکا سمیت دنیا نے بھارت پر یقین نہیں کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک عالمی برادری کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، امریکی نائب صدر نے گنجائش نکالی بھارت فیس سیونگ کے لیے کچھ کرنا چاہے تو کرلے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر نے اپنے بیان میں بھارت کے لیے گنجائش کی کھڑکی نکالی ہے، جے ڈی وینس نے کہا بھارت ایسا ردعمل دے جس سے علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں