ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیلئے دیت کی رقم حکومت پاکستان نے ادا کی، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ریمنڈڈیوس کی رہائی کو قومی عزت کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ رہائی کے معاملے پر تحقیقات کرے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں انکشافات سے متعلق آعظم سواتی اور حافظ حمد اللہ کے توجہ دلاو نوٹس پراراکین نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نے رہائی میں 4 افراد کے کردار کی نشاندہی کی چاروں افراد میں سے کسی نے بھی اپنی پوزیشن واضح نہیں کی وزیر خارجہ اپنی پوزیشن واضح کریں۔

وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں مختلف افراد نے کردار ادا کیا۔ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی قومی عزت کے منافی تھی۔ جن افراد نے رہائی میں کردار ادا کیا ان کا ذاتی مفاد ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ معاملے کی تحقیقات کرے۔

خواجہ آصف نے سینٹ میں اعتراف کیا کہ ورثا کو دیت کی رقم بھی حکومت پاکستان نے ادا کی، یہ رقم کہاں سے دی گئی، اس کی تحقیقات کرلیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ رہائی کے معاملے کی انکوائری کرائی جائے تو ساتھ دوں گا، انکوائری ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ہو نہ کہ پوائنٹ سکورنگ کیلئے ہو۔

واضح رہے کہ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے 2011 میں لاہور میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ریمنڈ ڈیوس کو واقعہ کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا، ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری سے امریکا اور پاکستان کے تعلقات تناؤ کا شکار ہوگئے تھے۔

اڑتالیس روز جیل میں رہنے کے بعد لاہور کی سیشن کورٹ نے ریمنڈ ڈیوس کورہا کردیا تھا جبکہ ریمنڈ ڈیوس نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو بیس کروڑ خوں بہا اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے پر بیس ہزارجرمانہ ادا کیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں