منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کردارادا کررہاہے‘ خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے اور ہم ملک میں امن واستحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ملک میں امن کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی دو طرفہ سہہ طرفہ اور کئی پہلوؤں سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات اور رابطے میں ہیں اور ان طریقوں کو بھرپور انداز میں استعمال میں لانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے حال ہی میں ہونے والے رابطوں میں سیاسی، عسکری اور خفیہ رابطوں کے حوالے سے تمام تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔


افغان صدر کی پاکستان کو جامع مذاکرات کی پیشکش


واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کو جامع مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں