تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مخالفین کی قیادت ان کے اپنے ورکرزکے لئے بھی باعث شرمندگی ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کی قیادت ان کے اپنے ورکرزکے لئے باعث شرم بن گئی ہے، ہماری قیادت ہمارے لئے قابل فخر ہے۔

ان خیالات کا اظہار خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر سےچین کی سرحد تک ترقی نوازشریف کی وجہ سے ہے، مشرف نے نوازشریف کو 21 سال نااہلی اور 14 سال قید سنائی تھی، لیکن 17 سال بعد آج بھی نوازشریف لوگوں کے دلوں میں بستا ہے۔

انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پارٹی والوں کوبھی علم نہیں وہ کیا کررہے ہیں، انھیں تواب یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، حیاہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طوطا فال سیاست دان کہتا تھا کہ نوازشریف کبھی واپس نہیں آئے گا، لیکن نواز شریف اب بھی دلوں میں ہے، نوازشریف کواللہ کے کرم سے کچھ نہیں ہوسکتا۔ لودھراں میں تین ہزارووٹ والا نوازشریف کے مقابلے کی بات کرتا ہے۔

آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنےکی کوشش کرکے دیکھ لیں، خواجہ آصف۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سچیت گڑھ سیکٹراورافغانستان بارڈرسے دہشت گردی ہورہی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری فوج نےبے شمار قربانیاں دیں۔

ان کے مطابق طاقت،اقتدار، دولت کاآخرت میں حساب دیناہے، وزارت عظمٰی،اقتدار،عزت اللہ کی دین ہے، حلف لے کر کرکہتا ہوں کہ اقتدارکےاختیا رکا کبھی غلط استعمال نہیں کیا۔

امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی ہوگی: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ 2013 میں ملک میں لوڈشیڈنگ تھی، جواب ختم ہوگئی ہے۔ اب صرف بجلی چوروں کےعلاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، جب حکومت ملی، تو دہشت گردی کا راج تھا جس کا بڑی حدتک خاتمہ کردیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -