وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے، آج سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد ہلال حسین نے ان کا استقبال کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے، منگل کے روز وفاقی وزیر خواجہ آصف وزارت دفاع پہنچے جہاں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد ہلال حسین نے ان کا استقبال کیا۔؎
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور وزارت، ذیلی اداروں کے کردار اور افعال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔
اس موقع پر خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، مسلح افواج کو وسائل اور آلات کے لحاظ سے مزید مضبوط کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے گا۔